Thursday, 27 June 2019, 07:38:06 am
ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے پرکام تیزی سے جاری
December 03, 2018

File Photo

 چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے پرکام تیزی سے جاری ہے۔

 شاہراہوں کے قومی ادارے کے ترجمان کے مطابق دو سو پچاس کلومیٹر طویل یہ موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔

 منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کو پانچ حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے جن میں پارک رحمان خیل، رحمانی خیل کوٹ بیلیاں، کوٹ بیلیاں تراپ، تراپ پنڈی گھیپ اور پنڈی گھیپ ہکلہ انٹر چینج شامل ہیں۔

یہ منصوبہ 129 ارب روپے کی لاگت سے اگلے سال مئی تک مکمل ہوگا۔

 موٹروے کی تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔