Friday, 29 March 2024, 05:18:23 pm
پاکستان،سعودی عرب کی خصوصی فوج کی مشترکہ مشقیں
December 03, 2017

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی فوج کی انسداد دہشتگردی کی مشق الشہاب ۔ٹو  سعودی عرب کے شہر ریاض میں پرنس نائف سکیورٹی سٹی کے مقام پر جاری ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشق سے دونوں ممالک کی فوج کو انسداد دہشتگردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشق پچیس نومبر کو شروع ہوئی اور اس ماہ کی دس تاریخ تک جاری رہے گی۔مشق الشہاب ۔ون گزشتہ سال پاکستان میں ہوئی تھی۔اڑسٹھ افسران اور سپیشل سروسز گروپ کے فوجیوں پر مشتمل پاکستانی دستہ اس مشق میں حصہ لے رہا ہے۔

X

Error
Whoops, looks like something went wrong.