Saturday, 20 April 2024, 06:32:29 am
بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان میں صورتحال سے متعلق درست اطلاعات فراہم نہیں کررہے:شیو پرتاب بجاج
December 03, 2017

کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آنیوالے ہندویاتریوں کے وفد کے رہنما شیوپرتاب بجاج نے کہاہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان میں صورتحال سے متعلق درست اورحقیقی اطلاعات فراہم نہیں کررہے۔

لاہور میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ہندویاتریوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کٹاس راج مندر کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کررہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مہمان نواز اورپرامن ملک ہے جہاں اقلیتوں کو مساوی تحفظ حاصل ہے۔

عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے شیوپرتاب بجاج نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام اقلیتوں سے محبت اورخلوص کے بارے میں حضرت محمدؐ کی تعلیمات پرمکمل عملدرآمد کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.