Thursday, 18 April 2024, 09:39:20 pm
اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ذریعے قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے،گورنر
December 03, 2017

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ذریعے قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد 2017ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔گورنر نے کہا کہ قوم معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے ذریعے ترقی کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی طب کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ادھر گورنر نے مختلف شعبوں سے فارغ اتحصیل 360 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.