Friday, 15 November 2019, 08:10:26 am
تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے کام کرتی رہے گی،وزیراعلیٰ
November 03, 2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میںجمہوریت کی بالادستی کے لئے کام کرتی رہے گی۔

اتوار کے روز پشاور میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بدعنوانی سے پاک معاشرے کے ساتھ جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورموں پر اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مارچ کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے کوئی ایک سڑک بھی بند نہیں کی۔