Friday, 15 November 2019, 07:22:56 am
صوبہ بلوچستان ملک کی ترقی اور خوشحالی میں خصوصی اہم کردار اداکرتاہے،لانگو
November 03, 2019

بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان ملک کی ترقی اور خوشحالی میں خصوصی اہم کردار اداکرتاہے۔وہ صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔لانگو نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ایسے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دیں تاکہ صوبہ تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔