Friday, 29 March 2024, 04:31:20 pm
پاکستان کشمیریوں پرمظالم کو دنیا کے تمام فورموں پربے نقاب کرنے کیلئے پرعزم ہے، اسدعمر
November 03, 2019

  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں پر مظالم کو دنیا کے تمام فورموں پر بے نقاب کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

اتوار کے روز ریڈیو پاکستان کے خبروں و حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ توکرفیو ختم کررہی ہے اور نہ ہی سچ سامنے لانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حتی کہ بھارت میں ذی شعور لوگوں نے کشمیر کی آزادانہ حیثیت منسوخ کرنے کے نئی دہلی کےاقدام کی مخالفت کی ہے۔

 اسد عمر نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ عالمی برادری نے مسلمانوں اور دوسرے مذاہب پر ہونے والے مظالم پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

حزب اختلاف کے احتجاجی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے دنیا بھر کے دورے کرکے انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.