Tuesday, 23 April 2024, 03:14:23 pm
پاکستان کے اسلامی ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں، حافظ حفیظ الرحمن
November 03, 2019

اسلام آباد میں ترکی، آذربائیجان، کرغزستان اور تاجکستان کے سفرا نے گلگت میں گلگت بلتستان کےوزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی۔

 انہوں نے باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کےلئے ترکی اوردیگراسلامی ممالک کا شکریہ ادا کیا جن کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیاگیا۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ تکمیل کے بعدگلگت چترال ایکسپریس وے پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک سے ملانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ میری حکومت سیاحت، معدنیات اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

سفرا نےوزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ گلگت  بلتستان میں سرمایہ کاری کےلئے اپنے متعلقہ ملکوں سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں اپنا کردارا دا کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.