Wednesday, 14 November 2018, 10:12:46 pm
سی پیک خطے کے دوسرے ملکوں کے لئے انتہائی مفید منصوبہ ہے، مسعود خان
November 03, 2018

آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان چین اور خطے کے دوسرے ملکوں کے لئے انتہائی مفید منصوبہ ہے۔

انہوں نے لندن میں رائل سروسز انسٹیٹیوٹ کے محققین اور تذویراتی تجزیہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کا حصہ ہے جسے اب تک اڑسٹھ ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے جائزے کا عمل جاری ہے جس میں پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبوں میں ضروری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

آزادکشمیر کے صدر نے کہا کہ سی پیک میں پاکستان اور چین نے جغرافیائی اور اقتصادی اقدامات کئے ہیں جس کا جغرافیائی سیاسی اور تذویراتی سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔