Tuesday, 13 November 2018, 09:43:25 am
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے چھ ارکان نے وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھایا
November 03, 2018

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے چھ ارکان نے آج (ہفتہ) مظفرآباد میں ا یک تقریب میں وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ان سے حلف لیا۔

وزراء میں سردار فاروق احمد طاہر، چودھری محمد اسماعیل، راجا محمد صدیق خان، ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، محمد احمد رضاقادری اور چودھری شہزاد محمود شامل ہیں۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدرخان، ارکان اسمبلی وزرا،چیف سیکرٹری مختلف محکموں کے سربراہان، مسلم لیگ نون کے رہنمائوں اور کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

وزرا کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔