Friday, 29 March 2024, 07:11:46 pm
مودی حکومت اسلحے اورگولہ بارود کا انبارلگارہی ہے:مسعود
October 03, 2020

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے مختلف نوعیت کے دس لاکھ دستی بموں کی خریداری کی اطلاعات پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔

انہوں نے میرپورمیں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہاکہ جنگی جنون میں مبتلا آرایس ایس کی پالیسیوں پرچلنے والی مودی حکومت بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے نہتے عوام کے خلاف استعمال کیلئے اسلحے اورگولہ بارود کا انبار لگارہی ہے۔آزادجموں وکشمیرکے صدرنے کہاکہ بھارت آبادی کاتناسب تبدیل کرکے نسل کشی جاری رکھ کر تعصب کی بناء پرلوگوں کواپناگھربارچھوڑنے پرمجبورکرکے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذریعے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے لیکن بدقسمتی سے عالمی طاقتوں نے اِن جرائم پراپنی آنکھیں بندکررکھی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.