Friday, 18 October 2019, 10:55:06 am
مستقل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کو منظم کیاجارہا ہے،آئی جی پولیس
October 03, 2019

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ مستقل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کو منظم کیاجارہا ہے ۔

وہ جمعرات کے روز کوئٹہ میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ گاڑیوں کو پولیس اہلکاروں کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔آئی جی پی نے کہا کہ صوبے میں پولیس کے تمام شعبوں کو جدید بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کیاجارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس فورس پولیس اہلکاروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں تعاون کی فراہمی پر پاک فوج کی مشکور ہے ۔