Friday, 18 October 2019, 11:06:25 am
مقبوضہ کشمیر میں80لاکھ سے زائد مسلمانوں کو گزشتہ 2ماہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے،سراج الحق
October 03, 2019

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اسی لاکھ سے زائد مسلمانوں کو گزشتہ دو ماہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ جمعرات کے روز گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑرہا ہے۔اس سے پہلے سراج الحق کی قیادت میں کلمہ چوک سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے گزرنے کے بعد گھڑی باغ پہنچ کرختم ہوگئی۔