Saturday, 20 April 2024, 12:53:33 pm
پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان سیکیورٹی تعاون کومزیدبڑھایاجائےگا:وزیرداخلہ
September 03, 2022

وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھایاجائے گا۔انہوں نے اسلام آباد میں سرحدی گارڈ کے کمانڈر میجرجنرل محمدبن عبداللہ الشہری کی سربراہی میں سعودی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کی داخلہ کی وزارتوں کے درمیان روابط میں بہتری پرزوردیا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب ملکرتمام علاقائی اورعالمی چیلنجز سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بروقت امداد فراہم کر کے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے پاکستان کی معاونت کی۔ملاقات میں غیرقانونی تارکین، سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.