Wednesday, 23 September 2020, 01:45:44 am
مشیر خزانہ سے سی ای او ٹیلی نار کی ملاقات
September 03, 2020

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
انہوں نے مشیر خزانہ کو بتایا کہ انہیں ANT فنانشل اور ٹیلی نار سے ٹیلی نار مائیکروفنانس بنک کیلئے سات ارب 40کروڑ روپے کا اضافی سرمایہ وصول ہوا ہے جس سے صرف گزشتہ دوسال کے دوران براہ راست مجموعی سرمایہ کاری کا حجم بڑھ 18کروڑ 50لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے کیلئے اپنے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔