Friday, 20 September 2019, 10:14:02 am
کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور سوشل ایکشن پروگرام کے اساتذہ کو جلد مستقل کیا جائے گا، حافظ حفیظ الرحمن
September 03, 2019

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور سوشل ایکشن پروگرام کے اساتذہ کو جلد مستقل کیا جائے گا۔

منگل کے روز گلگت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم' قانون اورسروسز کے سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل ایکشن پروگرام کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے لئے قانونی مسودے کو حتمی شکل دیں۔