Friday, 20 September 2019, 11:04:13 am
حکومت کراچی میں وسائل کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے:خسرو بختیار
September 03, 2019

منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ اور شہری سہولتوں میں بہتری کیلئے سندھ حکومت سے تعاون اور اسے وسائل کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے جس کا مقصد شہریوں کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔

انہوں نے کراچی میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کی عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ نکاسی آب اور صفائی کی سہولتیں فراہم کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت کو فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ملاقات کے دوران گرین لائن بس سروس جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جس سے کراچی میں روزانہ سفر کرنے والوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔(این این آر، وہاج بشیر)