Monday, 18 November 2019, 11:14:21 am
عالمی بینک سموگ کے خاتمے ، ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے پاکستان کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کریگا
September 03, 2019

عالمی بینک سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی میں پاکستان کو تکنیکی اور مالی امداد فراہم کرے گا۔

یہ بات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Illango Patchamuthu نے منگل کے روز اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے ملاقات میں کہی۔

کنٹری ڈائریکٹر نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہا انہوں نے اس حوالے سے مشیر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ملک امین اسلم نے Illango Patchamuthu کو بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد ماحول صوبائی معاملہ ہے مگر وفاقی حکومت صوبوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مکمل تعاون فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے سموگ پر قابو پانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔