Thursday, 25 April 2024, 03:26:10 pm
پاکستان اور کوریا مختلف شعبوں میں ملکر کام کرینگے، وزیراعظم
August 03, 2021

وزیراعظم عمران خان سے منگل کے روز اسلام آباد میں کوریا کے دیہی ترقی اور انتظام کے محکمے کے نائب وزیرHUR TAEWOONGکی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔

وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور کوریا مجموعی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔کوریا کے نائب وزیر نے جو پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں اپنے ملک کی طرف سے زرعی شعبے اور دیہی ترقی میں پاکستان کی مسلسل اور مضبوط حمایت کا عزم دہرایا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.