Friday, 29 March 2024, 10:11:20 am
وزیراعظم کی پولیو کیسز کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت
August 03, 2021

وزیراعظم عمران خان نے پولیو کیسز کے حوالے سے انتہائی حساس بائیس اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ معذوری کا باعث بننے والی بیماری کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں۔

انہوں نے منگل کے روز پولیو کی روک تھام کے لئے صوبائی چیف سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرزکے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ملک سے پولیو کیسز کی تعداد میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اس کے مکمل خاتمے کے لئے کام کریں۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان' ڈاکٹر شہباز گل اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جس سے ملک سے پولیو کے خاتمے کا نادر موقع ملا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.