Thursday, 25 April 2024, 09:13:50 pm
وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کو وفاقی محکموں کی عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ موصول
August 03, 2021

وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کو وفاقی محکموں کی عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر 32 وفاقی محکموں نے نو سو پچپن ای کچہریوں کا انعقاد کیا۔کچہریوں میں درج کرائی گئی چھ ہزار 911 شکایات میں سے چار ہزار 842 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق متعدد عوامی شکایات ازالے کے لئے متعلقہ افسروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے مطابق وزارت تعلیم، نادرا اور موٹروے پولیس اور شاہرائوں کے قومی ادارے سمیت وزارت مواصلات کے ماتحت اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔پاکستان میڈیکل کمیشن اور پاکستان ریلوے کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.