Saturday, 20 April 2024, 05:52:24 pm
زرعی اور افزائش حیوانات کےشعبوں کوجدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے:صدرمملکت
August 03, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ زراعت اور افزائش حیوانات کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔آج کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیم سے صوبے کے کسان مستفید ہوں گے۔صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک اور صوبوں کو تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام متعلقہ افراد کی مشاورت سے پالیسی سازی پر یقین رکھتی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے اور صوبے کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ان معدنیات اور دوسرے وسائل کا استعمال وقت کا تقاضا ہے۔صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت بلوچستان کے کسانوں کو ایک ہزار ٹریکٹر ارزاں نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.