Thursday, 25 April 2024, 07:42:14 pm
علما و مشائخ معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں ، فرخ حبیب
August 03, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ سے کہا ہے کہ وہ معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن نے انتشار پھیلانے کے لئے ہمیشہ ہماری کمزوریوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارت کی طرف سے شروع کی گئی ہائبرڈ جنگ سے نمٹنے کے لئے علماء کرام کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لئے ہمیں پیغام پاکستان کے ضابطہ اخلاق کو لے کر چلنا ہو گا جس پر تقریباً 18 علماء کرام کے دستخط ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ یورپی یونین کی ڈِس انفو لیب نے حال ہی میں اس بات کو بے نقاب کیا ہے کہ بھارت کس طرح پروپیگنڈا مہم میں ملوث ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.