Friday, 29 March 2024, 12:42:08 pm
عالمی بینک کا کورونا بحران سے نمٹنے میں موثر انتظام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
August 03, 2021

عالمی بینک نے کورونا کے بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں موثر انتظام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

عالمی بینک کے جنوبی ایشیائی ریجن کے نائب صدر NAJI BENHASSINEنے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بینک پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کورونا کی ویکسینز کے حصول کیلئے ترقی پذیر ملکوں کو معاونت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے بینک نے پاکستان کیلئے دوبارہ پندرہ کروڑ ڈالرز مختص کئے ہیںعالمی بینک کے نائب صدر نے صاف اور سرسبز ماحول کیلئے پاکستان کے عزم کو بھی سراہا۔وزیر خزانہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عالمی بینک کی مسلسل رہنمائی اور تعاون پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بینک کی طرف سے ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے پاکستان میں نظم و نسق اور سروس ڈیلیوری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ادا کئے جانے والے اہم کردار کو بھی سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.