Thursday, 18 April 2024, 08:38:09 pm
صوبائی حکومت کا دینی مدارس میں کھیلوں کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
August 03, 2020

خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر کے دینی مدارس میں کھیلوں کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کھیلوں کے محکمے کے ایک عہدیدار کے مطابق پہلے مرحلے میں نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ایک بیڈ منٹن کورٹ قائم کیا جائے گا۔

 یہ فیصلہ مدارس کے طلبہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کےلئے کیاگیا ہے تاکہ طلبہ کو صحت مند سرگرمیوں کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

 عہدیدار نے بتایا کہ حکومت تمام اضلاع میں با صلاحیت مردوخواتین کےلئے کھیلوں کے میدان ،ان ڈور  جیمنزیم اور سکوائش کورٹس بھی قائم کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.