Thursday, 25 April 2024, 04:29:59 am
شہروں کی صفائی ستھرائی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا:بزدار
August 03, 2020

File Photo

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت اورصوبے کے دیگر شہروں کی صفائی ستھرائی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے ایک بیان میں انتظامیہ کوحکم دیاکہ عیدکے تمام روزموثراندازمیں صفائی برقراررکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ صفائی پرمامورگاڑیوں کوتمام گلیوں اورسڑکوں پرگھومناچاہیے اوراس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے واساحکام کولاہورکے بعض نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے احکامات بھی دیئے اوراس سلسلے میں رپورٹ طلب کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.