Tuesday, 22 September 2020, 09:31:58 am
وزیر خارجہ کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات ، جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 03, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے پانچ اگست کو منائے جانے والے یوم استحصال کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔
وزیرخارجہ نے ہر فورم پر مظلوم اور نہتے کشمیری عوام کیلئے آواز بلند کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔