Friday, 19 April 2024, 09:42:53 am
حکومت آئندہ چند ماہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بڑے منصوبے شروع کرے گی،وزیراعلیٰ
August 03, 2020

فائل فوٹو۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نےکہا ہے کہ پنجاب حکومت اگلے چند مہینوں میں نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت بڑے منصوبے شروع کرے گی۔

 وزیراعلیٰ نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ اٹک، بھکر، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، چینوٹ، لودھراں اور بہاولنگر کے اضلاع میں سستے گھروں کی تعمیر جاری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی جلد تنخواہ دار طبقے کےلئے 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ شروع کرے گی جس پر ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت آئےگی۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کی روشنی میں ہاوسنگ و تعمیرات کے شعبے کےلئے تاریخی مراعات اور سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.