Friday, 29 March 2024, 07:34:28 am
گزشتہ 10 سال میں تیسری بار گندم خریداری کا ہدف حاصل کیا گیا،علیم خان
August 03, 2020

 پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سال میں تیسری بار 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کیاگیا ہے۔

پیر کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں نے اس سال گندم ایک ہزار چار سو روپے سے ایک ہزار600 روپے فی من بیچی ہے۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں سے حاصل کئے گئے غلے کے مطابق انہیں مکمل ادائیگیاں کردی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 50 لاکھ مستحق افراد کے کوائف جمع کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.