Tuesday, 22 September 2020, 10:46:47 am
آزاد جموں و کشمیر کی کل جماعتی کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت
August 03, 2020

آزاد جموں و کشمیر میں پارلیمانی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس نے ایک متفقہ اعلامیے میں بھارتی حکومت کی مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

اجلاس آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بدھ کے روز مظفر آباد میں طلب کیا تھا جس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں اقوام متحدہ' انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری پر زورد یا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ بدھ کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا خصوصی اجلاس ہوگا۔
انہوں نے کشمیری قیادت کو مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر درست تناظر میں پیش کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔