Saturday, 19 September 2020, 07:35:27 am
عید الاضحی کے دوران سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
August 03, 2020

فائل فوٹو

پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے جبکہ بیاسی ہزار563 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔