Thursday, 19 September 2019, 05:13:09 am
نئی دہلی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی امریکی خاتون کامجرم کی رہائی پر بھارتی عدالتی نظام کی شدید مذمت
August 03, 2019

2013ء میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی امریکی خاتون نے اس سلسلے میں دائر مقدمے میں مجرم کو ضمانت پر رہا کرنے پر بھارتی عدالتی نظام کی شدید مذمت کی ہے۔

سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے ریکارڈ کی گئی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، میں خاتون نے اپنے مصائب بیان کرتے ہوئے بھارت میں غیر ملکیوں اور اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو بے نقاب کیا ہے۔اس خاتون پر نئی دلی کے سابق میئر کے بھتیجے نے حملہ کیا تھا۔امریکی خاتون نے برملا انداز میں کہا کہ وہ خود پر حملہ کرنے والوں اور حملہ آوروں کو ضمانت فراہم کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گیں۔خاتون نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی بیورو کریسی بھی خواتین کی بے حرمتی کرنے والوں اور بدعنوان ججوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔انہوں نے بھارت میں مقدمے کو آگے بڑھانے کیلئے سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک اپنا مقدمہ لے کر جائیں گی۔امریکی خاتون نے مقدمے میں انصاف کے حصول کیلئے اپنے ہم وطنوں سے بھی تعاون کی درخواست کی۔