Saturday, 24 August 2019, 04:13:13 pm
حکومتی توجہ میڈیکل کی تعلیم کے فروغ ،متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانے پر مرکوزہے،گورنر
August 03, 2019

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں میڈیکل کی تعلیم کے فروغ اور متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔وہ ہفتہ کی سہ پہر کوئٹہ میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزکے Sandicate اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔یاسین زئی نے کہا کہ حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں یونیورسٹی میڈیکل کی تعلیم کے فروغ کے شعبے میں تیزی سے ترقی کررہی ہے۔گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔