Friday, 29 March 2024, 03:20:35 pm
ملک کی اہم خارجہ پالیسی کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرناہے، وزیرخارجہ
July 03, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی اہم خارجہ پالیسی کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب اور ترسیلات زر کو سہولت دے کر معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

ہفتے کے روز ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ وزارت تجارت کے تعاون سے تجارت کو فروغ دینے سمیت ترسیلات زر میں سہولت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کا ہدف ملک کو جغرافیائی اور سیاسی سے بدل کر جغرافیائی اور اقتصادی قوت بنانا ہے۔افغانستان میں صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستان پر بلا جواز تنقید ان کی پالیسیوں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام پاکستان کی اہمیت سے واقف ہیں اور وہ ہمارے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے افسوس ظاہر کیا کہ افغان ذرائع ابلاغ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب کی اطلاعات پر پاکستان کا منفی تشخص اجاگر کر رہا ہے جبکہ ہمارے ملک کی ساکھ خراب کرنے کیلئے ہمسایہ ملک میں کئی جعلی میڈیا چینلز موجود ہیں۔تاہم انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ افغان عوام کی اکثریت اس بات سے آگاہ ہے کہ انہیں پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.