Wednesday, 12 August 2020, 11:17:59 am
صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، گورنر پنجاب
July 03, 2020

فائل فوٹو

پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی سے ملاقات میں کہی۔
گورنر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام فیصلے میرٹ پر کئے جارہے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے واحد رہنما ہیں اور پارٹی میں کوئی بھی ان کا متبادل نہیں ہوسکتا۔