Wednesday, 12 August 2020, 11:45:23 am
مسلمان اسلام، کشمیراور فلسطینی کاز کا بھر پور دفاع کر رہے ہیں، مسعود خان
July 03, 2020

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسلمان اسلام کشمیراور فلسطینی کاز کا بھر پور دفاع کر رہے ہیں۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پروفیسر محمد ضیاء الحق کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلمان ان طاقتوں کے خلاف متحد ہے جو ہماری صفوں میں انتشار پھیلا کر ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ہمیں اس حوالے سے پہل کرنا اور فلسطین اور کشمیر جیسے سیاسی تنازعات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں حل کرنے ہیں۔