Saturday, 20 July 2019, 07:11:49 pm

مزید خبریں

 
ٹرمپ انتظامیہ افغان امن عمل میں بہت سنجیدہ ہے ، ساجد تارڑ
July 03, 2019

فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ افغان امن عمل میں بہت سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔

یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے بدھ کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور پاکستان کی فوج اور سیاسی قیادت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر کا پاکستانی حکومت کے نام مراسلہ اور وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ان تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نئے تعلقات قائم کررہے ہیں اور یہ مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے فوجیوں کی واپسی صرف پاکستان کی مدد سے ممکن ہوگی۔