Wednesday, 12 August 2020, 11:33:33 am
احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں 116ارب98کروڑ روپے سے زائد تقسیم
June 03, 2020

احساس ہنگامی نقد رقم پروگرام کی مختلف کیٹگریز کے تحت چھیانوے لاکھ اکیس ہزار مستحق افراد میں ایک سو سولہ ارب اٹھانوے کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔
ایک سرکاری ذریعے کے مطابق پنجاب میں اب تک اکتالیس لاکھ تینتالیس ہزار مستحق کنبوں میں اکاون ارب تیس کروڑ روپے سے زائد رقم جبکہ سندھ میں انتیس لاکھ اڑتالیس ہزار مستحق خاندانوں میں تقریباً پینتیس ارب انسٹھ کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں اٹھارہ لاکھ پانچ ہزار کنبوں میں بائیس ارب انیس کروڑ روپے جبکہ بلوچستان میں چار لاکھ پچیس ہزار افراد میں پانچ ارب پچپن کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔
آزادجموں کشمیر میں ایک لاکھ چونسٹھ ہزار مستحق افراد میں دو ارب تیس کروڑ روپے سے زائد جبکہ گلگت بلتستان میں چھیاسٹھ ہزار سے زاہد افراد میں چوراسی کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں سینتیس ہزار سے زائد مستحق افراد میں پینتالیس کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔