Wednesday, 24 April 2024, 03:06:57 pm
صوبائی حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاںہے،جام کمال
June 03, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاںہے۔وہ شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اُن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ میں کینسر ہسپتال کے قیام سے متعلق امور زیر غور آئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں جدید کینسر ہسپتال کاقیام موجودہ حکومت کاوژن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ضمن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور کوئٹہ میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.