Saturday, 20 July 2019, 06:46:25 am
سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر کی تقریب
June 03, 2019

فائل فوٹو

سیکرٹری اطلاعات اور ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل کے اعزاز میں پیر کی شام اسلام آباد میں الوداعی افطار ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون فردوس عاشق اعوان، سینئر افسروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خصوصی معاون نے کہاکہ سبکدوش ہونے والے سیکرٹری ایک مخلص اور محنتی افسر ہیں اور انہوں نے صحافیوں اور صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر شفقت جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ذرائع ابلاغ اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔