Tuesday, 25 June 2019, 10:51:10 am
آزاد جموں وکشمیر حکومت کا دارالحکومت مظفرآباد میں سائنس وٹیکنالوجی کالج قائم کرنے کا فیصلہ
June 03, 2019

آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے دارالحکومت مظفرآباد میں سائنس اورٹیکنالوجی کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بات آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے پیر کے روز مظفرآباد میں مجوزہ کالج کیلئے مخصوص کی گئی جگہ کے دورے کے موقع پر کہی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ KAROLI کے مقام پر قائداعظم فیملی پارک اور فوڈ سٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ شوکت لین پر روزگارڈن قائم کرنے کاکام جلد شروع کردیاجائے گا ۔

وزیراعظم نے بتایا کہ کوہالہ کے قریب فاطمہ جناح برج سے ملحق ایک پکنک پوائنٹ قائم کیاجارہا ہے ۔

یہ پل مرمت کے بعد عوام کیلئے ایک یادگاری مقام کی حیثیت سے کھول دیاجائے گا ۔

راجہ فاروق حیدرخان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرحت علی میر کو اس بارے میں جامع منصوبہ تیارکرنے کیلئے تمام متعلقہ شعبوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ۔

اس سے پہلے سیکرٹری زراعت نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ روزگارڈن کے قیام کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔