Saturday, 20 April 2024, 07:52:15 pm
صدر کا علمی معیشت کے فروغ ،حکومتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن پر زور
May 03, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے علمی معیشت کے فروغ اور حکومتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا ہے تاکہ کام اور خدمات کی فراہمی کو موثر بنایا جا سکے۔وہ HUAWEI کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے وسط ایشیائی خطے کیلئے HUAWEIکے نائب صدر مسٹر لی KIANGYU کی قیادت میں ان سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں اور وسائل سے مالا مال ہے اور حکومت ان کو درست سمت فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔مسٹر لی KIANGYU نے اپنی پریزنٹیشن میں دس ہزار نوکریاں فراہم کرے اور بارہ کروڑ ڈالر ٹیکس کی مد میں ادا کر کے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ حکومت کو قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد دینے کیلئے چھ کروڑ ڈالر خرچ کئے ہیں۔انہوں نے HUAWEI ڈیجیٹل پاکستان مقصد کے حصول کیلئے ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو تربیت دے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.