Friday, 29 March 2024, 12:44:10 am
خیبرپختونخوا حکومت آ زادی رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے:محمود خان
May 03, 2021

خیبر پختونخوا کی حکومت آزادیٔ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ذرائع ابلاغ کسی بھی جمہوری معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے یہ بات آج عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے مشکل وقت میں ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے صحافی خصوصی تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے انتہائی مشکل صورتحال میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.