Thursday, 25 April 2024, 11:20:30 am
تجزیہ کاروں کی حکومت کے ویب پورٹل کےاجراء کےایک اوراچھےاقدام کی تعریف
May 03, 2020

تجزیہ کاروں نے حکومت کی جانب سے ویب پورٹل کے اجراء کے ایک اور اچھے اقدام کو سراہا ہے جس کے تحت ان افراد کی رجسٹریشن اور مالی معاونت کی جائیگی جو کوروناوائرس کی وباء کے باعث اپنی ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ان کارکنوں اور محنت کشوں کی دادرسی ہوسکے گی جو کوروناوائرس کی وباء سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو کنٹرول لائن کی صورتحال میں الجھا کر مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں اس لئے ہمیں بھارتی عزائم پر گہری نظر رکھنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ Covid-19 اور رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں ہیں اور بھارتی فورسز کنٹرول لائن کے پار شہری آبادی کو براہ راست نشانہ بنارہی ہیں۔تجزیہ کاروں میں مرزا اختیار بیگ، نعیم خالد لودھی، ڈاکٹر عالیہ ایچ خان اور ڈاکٹر ہما بقائی شامل تھیں۔

(این این آر /نصیرقریشی )                                                                                                                         

Error
Whoops, looks like something went wrong.