Saturday, 25 May 2019, 09:01:44 pm
پاکستان کا ثقافتی طائفہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی70 سالہ تقریبات میں شرکت کرے گا
May 03, 2019

پاکستان ایک ثقافتی طائفہ بھیج کر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کو ستر سال پورے ہونے کی تقریبات میں شرکت کریگا۔یہ بات اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کے ساتھ آج اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون میں اضافے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کی فلاح بہبود اور خوشحالی کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ منصوبوں کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ، اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ فریقین ایک دوسرے کے بہترین تجربے اور مہارت سے استفادہ کرسکیں۔