Tuesday, 18 December 2018, 04:30:28 pm
آزادی صحافت کاعالمی دن
May 03, 2018

 آزادی صحافت کاعالمی دن  جمعرات کو منایا گیا۔ جس کامقصد دنیابھر میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے صحافیوں کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے۔اس سال اس دن کاموضوع ہے ''ذرائع ابلاغ، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں اختیارات کی نگرانی''یہ دن منانے کامقصد آزادی صحافت کیلئے قانونی فضا بہتر بنانا اور پریس کی آزادی اور صحافیوں کے خلاف ہونیوالے جرائم کے مقدمات میں قانونی ضمانت یقینی بنانے میں آزاد عدلیہ کے کردارکو خاص طورپر اجاگرکرنا ہے۔