بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ڈاکٹروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔وفد نے گورنر کو ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔امان اللہ یاسین زئی نے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔