Thursday, 18 April 2024, 05:02:20 pm
احساس سکینڈری ایجوکیشن نقد رقم کی مشروط منتقلی کے پروگرام کی منظوری
April 03, 2021

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنی نوعیت کے پہلے احساس سیکنڈری ایجوکیشن کے نقد رقم کی مشروط منتقلی کے پروگرام کی منظوری دی۔پروگرام سے مستحق خاندانوں کو اپنے بچوں کو سیکنڈری سکولوں میں داخل کرانے کی سہولت ملے گی اور یہ پروگرام اس سال ملک بھر میں جولائی میں شروع کیاجائے گا۔ایک بیان کے مطابق پروگرام پر صوبوں کے محکمہ تعلیم کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔مستحق خاندانوں کے بیٹوں کے لئے ہر تین ماہ بعد ڈھائی ہزار جبکہ بیٹیوں کے لئے تین ہزار روپے کی گرانٹ فراہم کی جائے گی تاہم اس کے لئے بچوں کی سکول میں ستر فیصد حاضری ضروری ہوگی۔تمام ادائیگیاں بچوں کی مائوں کو بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی۔معاون خصوصی نے اس موقع پر اپنے کلمات میں کہاکہ احساس پروگرام کا مقصد ملک کے غریب ترین خاندانوں سے غربت کا خاتمہ کرنا اور سیکنڈری کی تعلیم سے محروم علاقوں میں تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.