Friday, 29 March 2024, 06:19:38 am
نسٹ نے کورونا کٹس، سینیٹائزرز، اور ڈرونز تیار کرلئے ہیں:فواد
April 03, 2020

File Photo

وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کٹس، سینیٹائزرز، اور ڈرونز تیار کرلئے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کٹس ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجوا دی گئی ہیں اور منظوری کے بعد یہ عمومی استعمال کیلئے دستیاب ہونگی۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ہم ڈیڑھ لاکھ تک کوروناکٹس تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بہت جلد وینٹی لیٹرز برآمد کرنے والا ملک بن جائیگا کیونکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے دو ڈیزائنوں کی منظوری دے دی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.