Saturday, 20 April 2024, 12:10:07 pm
ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حالیہ ترقی شاندار ہے،امین الحق
January 03, 2021

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کی حالیہ ترقی شاندار ہے اور تمام روایتی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں۔ اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ روایتی شعبوں کیلئے پاکستان میں آئی ٹی برآمدات کے کاروبار کی صلاحیتوں سے استفادہ کا بہترین وقت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھرپور کاروباری دلچسپی کے باعث پاکستان میں نہ صرف سرکاری بلکہ نجی شعبے کی جانب سے برینڈنگ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور استعداد کار میں اضافہ اور دوسرے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.